نارووال،کرتار پورراہداری منصوبے پر کام تیری سے جاری

نارووال،کرتار پورراہداری منصوبے پر کام تیری سے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارووال(نامہ نگار)دربار صاحب کرتار پور سے زیرو لائن تک تقریبا ساڑھے4کلومیٹر راہداری منصوبے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک راہداری منصوبے کا کام تقریبا60فی صد ہوچکا ہے ،جبکہ 8سومیٹر دریائے کے پل کا کام تقریبا70فی صد مکمل ہوچکا ہے،حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق باباجی گرونانک دیو جی کے550ویں جنم دن کے موقع پر اکتوبر2019کو راہداری منصوبے کا کام مکمل کر لیا جائے گا،ذرائع کے مطابق دربار صاحب کرتار پور سے زیرو لائن تک تقریبا ساڑھے چار کلومیٹر کی سڑک کا کام تیزی سے جاری ہے ،منصوبے کو بروقت پایہ مکمل کرنے کیلئے تقریبا تین ہزار سے زائد افراد ہیوی مشینری سے راہداری منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں دریائے راوی پر تقریبا8 سومیٹرلمبے پل کا کام بھی اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے دربارصاحب کرتار پور کے اطراف کو سیلاب سے بچانے کیلئے مضبوط حفاظتی بند پر بھی کام تیزی سے جاری ہے،ایک اطلاع کے مطابق روزانہ تقریبا چار سو کے قریب ٹرک تعمیراتی سامان لیکر دربار صاحب کرتار پور پہنچ رہے ہیں ،کرتار پور کے اطراف میں آنے والے زائرین کیلئے وسیع پیمانے پر رہائش گاہیں، سیون سٹار فائیوسٹار ہوٹلز،لنگر خانے،تالاب اور وسیع پارکنگ کیلئے ذرائع کے مطابق تقریبا1076ایکٹر اراضی اکوائر کی گئی ہے جن پر کام جاری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -