ہوائی جہاز کی ٹکٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر لگانا شہری کو مہنگا پڑگیا

ہوائی جہاز کی ٹکٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر لگانا شہری کو مہنگا پڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ریاست اومان میں کام کرنے والے ایک بھارتی شہری نے وطن واپس جانے کے لیے ہوائی جہاز کا ٹکٹ خریدا اور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی اور ساتھ لکھا کہ میں واپس جا رہا ہوں اور لوک سبھا کے الیکشن میں ووٹ ڈالوں گا۔ تاہم اسے یہ شیخی مہنگی پڑ گئی کہ کسی نے اس تصویر سے ٹکٹ کی تفصیلات لے کر اس کا ٹکٹ ہی کینسل کروا دیا۔رپورٹ کے مطابق اس شہری کا نام جوئسٹن لوبو تھا جو بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر مینگلورو کا رہائشی ہے اور روز گار کی غرض سے مسقط میں مقیم ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ صرف ووٹ ڈالنے کے لیے بھارت واپس جارہا تھا اور ا س نے 29مارچ کو ٹکٹ بک کروایا تھا لیکن اسے کسی نے بکنگ کے چار گھنٹے بعد ہی کینسل کروا دیا۔ اسے ٹکٹ کینسل ہونے کے متعلق یکم اپریل کو معلوم ہوا جب وہ بھارت روانہ ہونے کے لیے ایئرپورٹ پہنچا۔ تب اس نے دوبارہ 4اپریل کی پرواز کا ٹکٹ خریدا اور پھر کہیں وہ بھارت روانہ ہو سکا۔ تاہم اس سارے چکر میں اسے 12ہزار بھارتی روپے (تقریباً ساڑھے 24ہزار پاکستانی روپے) کا نقصان اٹھانا پڑا۔

مزید :

صفحہ آخر -