خواجہ آصف، احسن اقبال، رمیش لال، روبینہ خالد کیخلاف نیب کا گھیرا تنگ ، گرفتاریاں متوقع

خواجہ آصف، احسن اقبال، رمیش لال، روبینہ خالد کیخلاف نیب کا گھیرا تنگ ، ...

اسلام آباد( آن لائن )نیب حکام نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کیخلاف اہم ثبوت حاصل کرلیے ہیں جبکہ متعلقہ بینکوں سے ہونیوالی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ادھر ملتان سکھر موٹر وے منصوبے میں مبینہ 260ارب روپے کے کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں اہم موڑ آگیا ہے، اس سکینڈل میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ احسن اقبال کو وزیر مملکت مواصلات مرادسعید کی طرف سے دئیے گئے ریکارڈ کی روشنی میں طلب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی رمیش لال پر الزام ہے کہ انہوں نے کرپشن اور بد عنوانی کرکے آمدن سے زائد اثاثے بنائے ہیں اور اس حوالے سے انہیں طلب کیا جاسکتا ہے ۔ سابق ایم این اے مرحوم رائے منصب کیخلاف اہم مقدمہ بند کیاجاسکتا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پی پی پی کی سینیٹر روبینہ خالد اور دیگر کیخلاف بھی کرپشن کے ثبوت مل گئے ہیں۔ روبینہ خالد نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاکر شکرپڑیاں میں سرکاری زمین غیر قانونی طریقہ سے الاٹ کرانے کے بعد ہوٹل بنا یا ۔ ان تمام افراد کے خلاف گھیراتنگ کیا جارہا ہے اور آئندہ چند دنوں میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے ۔

نیب

لاہور(آئی این پی) قومی احتساب بیورو(نیب)نے 56کمپنی کیس میں ملزم اکرام نوید سے ایک ارب روپے برآمد کرلیے ‘آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا جبکہ برآمد ہونیوالی رقم آج (منگل ) پنجاب حکومت کے حوالے کیے جائیگا ۔ترجمان نیب کے مطابق نیب نے 56 کمپنی کیس میں ایک ارب کی لوٹی ہوئی رقم وصول کر لی ہے، نیب نے یہ رقم ملزم اکرام نوید سے وصول کی ہے جسے آج چیئرمین نیب پنجاب حکومت کے حوالے کریں گے ترجمان کے مطابق نیب نے 13 مختلف جائیدادیں پنجاب حکومت کے حوالے کردی ہیں جن کی مالیت 61 کروڑ روپے ہیاسی طرح نیب کی جانب سے چھ مختلف جائیدادیں ایرا (زلزلے کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے لیے قائم کیے گئے ادارے کی حوالے کی ہیں جن کی مالیت 30 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

رقم برآمد

مزید : صفحہ آخر