سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کاآغاز8مئی سے ہو گا

سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کاآغاز8مئی سے ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کاآغازآٹھ مئی سے ہو گا۔لیکن ابھی تک اس کا کوئی با قاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔سرکاری ذرائع کاکہنا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان رواں ماہ کرے گا جبکہ پرائیویٹ سکولوں اور کالجز نے بھی سرکاری شیڈول کو فالو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تاہم پرائیویٹ سکولز نے اس بارے میں کوئی حتمی اعلان نہیں کیا ہے۔چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکول فیڈریشن کاشف مرزا نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس دفعہ پرائیویٹ سکولز موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے سرکاری شیڈول کو فالو کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
موسمگرما کی چھٹیاں

مزید :

صفحہ آخر -