شیشے کی در آمد پر پابندی کیلئے اقدامات کیے، اسلام آباد کو سگریٹ نوشی سے پاک بنانے کی کوشش کر رہے ہیں: عامر کیانی

شیشے کی در آمد پر پابندی کیلئے اقدامات کیے، اسلام آباد کو سگریٹ نوشی سے پاک ...

  



اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ شیشے کی درآمد پرپابندی جیسے اقدامات کیے گئے ہیں، نوجوانوں میں تمباکوکے استعمال کی شرح10.7فیصد ہے، تعلیمی اداروں میں سگریٹ نو شی کے خاتمے کویقینی بنانا اہم ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ اسلام آباد میں 214پبلک مقامات اسموک فری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کوسگریٹ نوشی سے پاک بنانے کی کوشش کررہے ہیں، شیشے کی درآمد پرپابندی جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ نوجوانوں میں تمباکوکے استعمال کی شرح10.7فیصد ہے، تعلیمی اداروں میں سگریٹ نو شی کے خاتمے کویقینی بنانا اہم ہے۔

عامر محمود کیانی

مزید : صفحہ آخر


loading...