کراچی میں داعش کے 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد

کراچی میں داعش کے 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد

کراچی(آئی این پی) پولیس نے تیسر ٹاؤن سے کالعدم تنظیم داعش کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کوکراچی میں گلشن معمار پولیس نے تیسر ٹاؤن سے کالعدم تنظیم داعش کے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، جن کے قبضے سے دستی بم اور اسلحے کے علاوہ لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو داعش میں شمولیت کے لئے ذہن سازی اور مختلف طریقوں سے ترغیب دیتے تھے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر علی نے کہا کہ پولیس نے دہشتگردوں کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک کمپاؤنڈ سے کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کیا ہے، ملزمان میں عبداللہ عرف حمزہ، وسیم، نوید، وقار اور مدثر شامل ہیں، ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس ملزمان کا کرائم ریکارڈ اکھٹا کررہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر