مسلم لیگ( ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیاں کیس کی سماعت

مسلم لیگ( ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیاں کیس کی سماعت

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں کیس میں الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب نے کہا ہے کہ آپ کا کیس بہت اہم ہے۔اس کے لیے دو رکنی بنچ کافی نہیں۔آپ کا یہ کیس فل کورٹ میں سنا جائے گا۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن )کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔درخواست گزار کے وکیل ظفرعلی شاہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔(ن)لیگ کے وکیل جہانگیرجدون پیش نہ ہوسکے۔درخواست گزار نے کہاکہ جب ن لیگ کے انٹراپارٹی انتخابات ہوئے تو دو صوبوں میں تنظیمیں ہی نہیں تھیں۔ کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔

بے ضابطگیاں

مزید : صفحہ آخر