حسن ابدال میں بیساکھی میلہ اختتام پذیر یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

حسن ابدال میں بیساکھی میلہ اختتام پذیر یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

لاہور ( فلم رپورٹر)سکھ مذہب کے معروف تہوار بیساکھی کی تقریبات گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں اختتام پذیر ،یاتری سخت سیکورٹی میں سپیشل ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال سے ننکانہ صاحب پہنچ گئے ،یاتریوں میں اختتامی عبادات کے بعد پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور خطے میں قیام امن کے لیے خصوصی دعائیں۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل پیلک ریلیشنز آفیسر عامر حسین ہاشمی ،سکیورٹی عملہ و دیگر افسران انکے ہمراہ تھے۔یاتریو ں کو 3مختلف ٹرینوں کے ذریعے ننکانہ صاحب پنچایا گیا۔گورو دواہ پنجہ صاحب حسن ابدال سے روانگی کے وقت سکھ جتھہ لیڈر سردار ہرویندرسنگھ خالصہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ،گورو دوراہ صاحب میں ہمیں ہرطرح کی سہولیات میسر تھیں ،رہائش کھانے پینے اور سیکورٹی کے انتظامات انتہائی اچھے طریقے سے انجام دیے جا رہے ہیں جس پر ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے بے حد شکر گزار ہیں ،سکھ یاتری خواتین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ گورو دوارہ صاحب کے درشن کروانے کے لیے حکومت پاکستان کے بے حد شکر گزار ہیں ،یہاں پر خواتین کے لیے خصوصی طور پر انتظامات کیے گئے ہیں ،لیڈی سیکورٹی اہلکار ہمارے ساتھ ہر طرح کا تعاون کر رہی ہیں۔ سردار اوتار سنگھ سنگھیڑا آف یوکے ہم بیساکھی میلہ انتظامات پر انتہائی خوش ہیں ،اور وزیر اعظم عمران خان و ٹرسٹ بورڈ کے چیئرمین طاہر احسان کے خصوصی شکر گزار ہیں ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ عامر حسین ہاشمی کے مطابق یاتری آج ننکانہ صاحب میں قیام کریں گے جبکہ قیام کے دوران گورو دورہ سچا سودا فاروق آباد کا دورہ کریں اور 18اپریل کو لاہور آئیں گے۔یاتریوں حسن ابدال سے رخصت ہوتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پر پاکستان زندہ بار عمران خان زندہ باد اور سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے۔

مزید : صفحہ آخر