بیرونی ممالک پارلیمانی وفود سے پاکستانی سفارتی عملے کا عدم تعاون

بیرونی ممالک پارلیمانی وفود سے پاکستانی سفارتی عملے کا عدم تعاون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آن لائن ) بیرونی ممالک میں جانیوالے پارلیمانی وفود سے وہاں متعین پاکستانی سفارتی عملہ نے عدم تعاون کرتے ہوئے متعدد وفود کو اپنے رحم وکرم پر چھوڑ دیا۔ پارلیمنٹیرینز کی جانب سے متعلقہ سفارتی عملہ کیخلاف شکایات درج کروانے پر وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا۔ آن لائن کو موصول ہونیوالی دستاویزات کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران فرانس، چین اور مراکش میں ہونیوالی عالمی کانفرنس میں پاکستانی وفود کی شرکت کے دوران بیرونی ممالک میں تعینات پاکستانی سفارتی عملہ پارلیمانی وفود کے عدم تعاون کرتے ہوئے نہ تو پارلیمانی وفود کو متعلقہ کانفرنس سے متعلقہ بریفنگ دی اور نہ خود شرکت کی۔حال ہی میں مراکو میں ہونے والے بین الاقوامی ایونٹ اور چین میں ہونیو الی بین الاقوامی کانفرنس شرکت کرنے والے پارلیمانی وفد نے وہاں پر موجودسفارتی عملہ کی جانب سے عدم تعاون کی شکایات کی ہیں ، اس سے قبل سینیٹر مشاہد اللہ کی جانب سے تحریری شکایت کے مطابق 16-17 جنوری کو فرانس کے شہر پیرس میں سپیشلائزڈ پالیسی ڈائیلاگ آن پرائیویٹ سیکٹر انگیج منٹ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر مشاہداللہ کو پاکستان کی جانب سے نامزد کیا گیا ۔ سینیٹر مشاہداللہ کا کہنا ہے کہ پیرس میں ہونے والی کانفرنس پاکستان کی جانب سے نمائند گی کیلئے فرانس میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے نہ تو انہیں بریفنگ دی اور نہ ہی پارلیمنٹ کے قواعد وضوابط کو مطابق انہیں بیرون ملک انٹرٹین کیا گیا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے لکھے جانیوالی تحریری شکایت کے بعد وزارت خارجہ کی جانب سے غلطیوں سے بھر پور جواب دیا گیا۔چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ امور سینیٹر مشاہد حسین سید نے معاملہ استحقاق کمیٹی کے حوالے کردیا۔
سفارتی عملے کاعدم تعاون

مزید :

صفحہ آخر -