نواز شریف کی اینجیو پلاسٹی ممکن نہ ہوئی تو دوبارہ بائی پاس سرجری کرنا پڑے گی،ذاتی معالج

نواز شریف کی اینجیو پلاسٹی ممکن نہ ہوئی تو دوبارہ بائی پاس سرجری کرنا پڑے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ عارضہ قلب سابق وزیراعظم کی زندگی کیلئے خطرہ ہے،اگرانجیوپلاسٹی ممکن نہ ہوئی تو دوبارہ بائی پاس سرجری کرنا پڑسکتی ہے۔ ڈاکٹر عدنان نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کیلئے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال سے ایک ٹیم کراچی سے آئی، جس کامقصد ڈاکٹرز سے ملاقات میں بیماری کو سمجھنا اور ہسٹری لینا تھا۔ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ میاں نوازشریف دل کی شریانوں میں رکاوٹ ہے اگر سٹنٹنگ نہ ہوئی تو پھر ممکن ہے بائی پاس سرجری کی ضرورت پڑ جائے، دماغ کو خون سپلائی کرنے والے شریانوں میں بھی رکاوٹ ہے، دل کا ایشو اور دماغ کو خون کی سپلائی میں کمی اہم مسائل ہیں۔ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نوازشریف کے بیرونی معالج سے بھی رابطے میں ہیں، جس سطح پر انہیں اسپتال داخل کرنے کی ضرورت پڑے گی انہیں داخل کردیا جائے گا۔

لاہور (جنرل رپورٹر،آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت کو سنگین مسائل درپیش ہیں جس پر ڈاکٹر زکو تشویش ہے ، دل کے علاوہ کیروٹڈ آرٹیز کو بھی اسٹنگ یا سرجری کی ضرورت ہے ، دماغ کیلئے خون کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے جس سے ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے ،قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے ۔ مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آغاخان ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر ز پر مشتمل بورڈ نے نواز شریف کا معائنہ کیا اور ہمیں ان کی جانب سے حتمی سفارشات کا انتظار ہے ۔
مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -