ناقص کاکردگی پر 5وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ ، میڈیا حکومت کی تردید

ناقص کاکردگی پر 5وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ ، میڈیا حکومت کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی کابینہ اور بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے جبکہ وزیر خزانہ اسد عمر کو عہدے سے ہٹائے جانے کی افواہیں بھی سرگرم ہیں تاہم حکومت نے اسکی سختی سے تردید کی ہے۔وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق وزراء کی کارکردگی رپورٹس وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی جسے آج ہونیوالے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے تمام وزارتوں کو سہ ماہی رپورٹ بنانے کیلئے 2 ہفتوں کا وقت دیا گیا تھا، ہر وزارت کو اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کیلئے کابینہ اجلاس میں 30 منٹ کا وقت دیا جائیگا اور کارکردگی رپورٹ دیکھ کر وزیراعظم کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کریں گے، بعض وزراء کی وزارتیں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، پنجاب کے چیف سیکرٹری اور ایف بی آر کے سربراہ کی تبد یلی کا بھی امکان ہے۔ آئی ایم ایف سے مذاکر ات مکمل ہونے کے بعد خزانہ اور پیٹرولیم کی وزارتوں میں اہم تبدیلیاں کیے جانے کا امکا ن ہے ،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزار ت داخلہ کی ذمہ داری بھی کسی اورشخصیت کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب وزراء اور ترجمان وزیراعظم ندیم افضل جن نے کا بینہ میں تبدیلی اور وزیر خزانہ اسد عمر کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کی اورکہا وزراتوں میں تبدیلی سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے وہ کسی کی بھی وزارت تبدیل کریں اور اسوقت کسی ایک یا دو وزراء کو تبدیل کر نے کی خبروں میں کو ئی صداقت نہیں ، وزارتوں کی کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم ہر کابینہ اجلاس میں پوچھتے رہتے ہیں،ادھر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کابھی اس حوالے سے کہنا ہے حکومتی وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، میڈیا اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، اسوقت پاکستان اہم مرحلے سے گزر رہا ہے اور اس نوعیت کی قیاس آرائیوں سے ہیجا ن جنم لیتا ہے، جو ملکی مفاد میں نہیں ، وزیر خزانہ اسد عمر کے آئی ایم ایف سے اچھے مذاکرات ہوئے ہیں وہ جلد اس حوالے سے قوم کو آگاہ کر یں گے ۔ دریں اثناء وزیر مملکت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بھی اسد عمر کو ہٹائے جانے کی تردید کی اور کہا اسد عمر کی وزارت انہی کے پاس ہے، پاکستان کو سخت ترین معاشی بحران سے بچا چکے ہیں، ان کے جانے کی خبر جعلی ہے۔قبل ازیں میڈیا میں یہ خبر گردش کرتی رہی کہ وزیراعظم عمر ان خان نے نا قص کا رکر دگی پر 5وزرا ء کے قلمدان تبدیل کر نے کا حتمی فیصلہ کرلیا جس میں وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر پٹرولیم غلا م سرور خان وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یا ر آفریدی سمیت دیگر 2 وزرا ء شامل ہیں ۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے میڈ یا رپورٹ میں کہا گیا تھا اسد عمر کو،وزیر خزانہ سے ہٹا کر وزیر پٹرولیم ، وزیر مملکت داخلہ شہریا ر آفریدی کی جگہ اعجا ز شاہ کو ذمہ داریا ں سو نپے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ گزشتہ ماہ کیا چکا تھا تاہم پلو اما واقعہ اور پا ک بھا رت کشیدگی کی وجہ سے مو خر کر دیا گیا ،یاد رہے وزیر پٹرولیم غلا م سرور خان کی کا رکردگی پر خاصی تنقید کی وجہ سے ان کو مستقبل میں کو ئی وزارت نا دیئے جانے کا بھی امکان مو جو د ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے وزارت ریلو ے ، تو انائی ، مو اصلا ت کے وزیر وں کی کا رکر دگی کو سراہا ہے ۔
وزراء تبدیلی فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -