اٹھارویں ترمیم میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی،وزیراعلی مراد علی شاہ

اٹھارویں ترمیم میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی،وزیراعلی مراد علی شاہ

کراچی(آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی، جس نے سندھ کو تقسیم کرنے کا سوچا ہے وہ خود تقسیم ہو چکے ہیں۔ لوگ پوچھ رہے ہیں اور کتنے ٹکڑے ہوں گے۔سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ کی تقسیم سے متعلق بیان پر سخت تنقید کی انہوں نے کہا کہ سندھ کسی صورت تقسیم نہیں ہوگا تقسیم کرنے والے خود ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے۔وزیراعلیٰ کی جانب سے ایم کیو ایم پر تنقید کے جواب میں متحدہ ارکان نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔ایم کیو ایم ارکان کے شور شرابے کے دوران۔اجلاس کی کاروائی متاثر ہوئی تا اسپیکر کی جانب سے تنبیہ کے بعد ایم کیو ایم ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔دوران خطاب وزیر اعلیٰ نے تھرکول منصوبے پر بھی بات کی اور کہا کہ ہمیں ڈرایا گیا کہ تھر میں کوئلہ ہے ہی نہیں،پھر بتایا گیا کہ کوئلے میں سلفر بہت زیادہ ہے نمی زیادہ ہے۔ پھر وفاقی حکومت نے بینک گارنٹی دینے سے انکار کردیا، لیکن ہم نے منصوبہ۔مکمل کیا اب ہم نے تھر میں مفت بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہر خاندان کو اپنے منافع سے ایک لاکھ روپے سالانہ دیں گے۔

مراد علی شاہ

مزید : صفحہ اول