چےئرمین نیب کل پنجاب کی بیورو کریسی کو کرپشن سے متعلق لیکچر دیں گے

چےئرمین نیب کل پنجاب کی بیورو کریسی کو کرپشن سے متعلق لیکچر دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )چےئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کل پنجاب کی بیورو کریسی سے خطاب کریں گے اور انہیں کرپشن بارے لیکچر دیں گے۔ چےئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال آجکل لاہور کے دورے پر ہیں جہاں وہ افسران سے خطاب کریں گے اور افسران کو شہباز شریف کے دست راست اکرم نوید سے بر آمد ہونے والی ایک ارب روپے کی جائیداد کی ملکیتی حقوق بھی پنجاب بیورو کریسی کے حوالے کریں گے ۔ یہ ریکوری پنجاب کی 56 کمپنی۔ سکینڈل کے تحت ہوئی ہے۔ یہ ریکوری صرف ایک کمپنی سے ہوئی ہے ۔ ریکور ہونے والی جائیدادوں میں 122کنال زرعی زمین ، ماڈل ٹاؤن ، 106کنال تحصیل کینٹ لاہور ماڈل ٹاؤن میں گیارہ کنال رہائشی عمارت گلاب مارکیٹ لاہور سے لگژری فلیٹ ، چھ اپارٹمنٹ برکی مارکیٹ ، دو دکانیں حفیظ سنٹر لاہور ، ایک کنال کا گھر شمع سینیما، ایک فلیٹ مری میں ایک فلیٹ ماڈل ٹاؤن لاہور دو دکانیں لبرٹی مارکیٹ لاہور ، دو اپارٹمنٹ لاہور مال ، دس مرلہ گھر ہری پور ، اسلام آباد میں تین گھر جبکہ ڈی ایچ اے میں پلاٹ وغیرہ ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -