پاکستان سعودی عرب کا فروغ امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

پاکستان سعودی عرب کا فروغ امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

  



ا اسلام آباد، راولپنڈی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجوہانی نے وزیر اعظم ، صدر مملکت ، آرمی چیف اور سپیکر قومی اسمبلی سے الگ الگ ملا قا تیں کیں جن میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرنے سمیت مسلم امہ میں فروغ امن کیلئے کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ امام کعبہ نے کہا پاکستان مسلم امہ میں انتہائی خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے، وزیراعظم عمران خان سے امام کعبہ شیخ عبداﷲ عواد الجوہانی نے پیر کو وزیر اعظم آفس میں ملا قا ت کی،اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی ملاقات میں موجود تھے۔امام کعبہ نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی ا یک دوسرے سے منسلک ہے، سعودی عرب اور پاکستان امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کررہے ہیں اور دونوں ملک ہر سازش کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بعدازاں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کیلئے ایوان صدر پہنچے توا مام کعبہ شیخ عبد ا للہ عواد الجوہانی کا صدر عارف علوی نے استقبال کیا، امام کعبہ نے کہاپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذہب کی بنیاد پر مضبوط تعلق قائم ہے،اس موقع پر صدر مملکت نے کہاولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کی مدد کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لئے۔ سعودی عرب کی جا نب سے پاکستان کا حج کوٹہ بڑھانا خوش آئند ہے، امید ہے2020ء تک تمام پاکستانی ایئرپورٹ روڈ ٹو مکہ میں شامل ہوجائیں گے۔ پا کستا ن سعودی عرب کیساتھ برادرانہ تعلقا ت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔پاکستان سعودی عرب کے تاریخ ، ثقافت اور مذہب پر مبنی گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ پاکستانی حجاج اور زائرین کے حوالے سے سعودی تعاون کے شکر گزار ہیں۔صدر مملکت نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا ۔جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاکستان کے دورے پر آ ئے امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجوہانی نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی،اس موقع پردونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، امام کعبہ نے خطے میں امن واستحکام اورانسداد دہشتگردی کی عملی کوششوں کو قابل فخر قرار دیا اورکہا پاکستان سعودی عرب کی طاقت ، دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات کی بنیا د ایمان ہے۔قبل ازیں امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے پارلیمنٹ ہا ؤ س میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی، جس میں پاک سعود ی عرب تعلقات اورمسلم امہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہو ئی۔ امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجوہانی نے کہا مسلمانوں کو دہشتگردی و دیگر د رپیش مسائل کا سبب دین سے دوری اور آپس میں نااتفاقی ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مسلم ممالک کو مل کر کام کرنیکی ضرور ت ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کیساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے اور انہیں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں ، اسوہ حسنہ اور اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، مسلم امہ کو درپیش چیلنجزکے حل کیلئے سعودی عرب ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درداور منزل ایک ہے، پاک سعودی عرب تعلقات امن، ترقی اور خوشحالی کی علا مت ہیں۔اس موقع سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا سعودی عرب پاکستان کا بے لوث دوست ، ہر مشکل وقت کا ساتھی اور فراخ دل مد دگار بر ادر ملک ہے۔ پاک سعو د ی دوستی حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ یہ دوستی دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں رچی بسی ہوئی ہے جبکہ پاکستا ن کی پارلیمان دونوں مما لک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں و فو د کے تبادلوں میں اضافہ ضروری ہے،بعدازاں امام کعبہ نے نماز ظہر بھی پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں پڑھائی۔

مزید : صفحہ اول


loading...