عثمان بزدار کو وزیر اعلی بنا کر عوام سے نہ جانے کس بات کا بدلہ لیا گیا

عثمان بزدار کو وزیر اعلی بنا کر عوام سے نہ جانے کس بات کا بدلہ لیا گیا

  



پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا اب تو پی ٹی آئی کے لوگوں نے بھی یہ کہنا شروع کردیا ہے صوبہ پنجاب جس کی ترقی کی باتیں پاکستان کے باقی صوبوں کے عوام بھی کیا کرتے تھے اسی صوبہ کا حلیہ یہاں کے وزیراعلی نے بگاڑ کررکھ دیا ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اگر آج پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف ہوتے تو یہاں کے عوام کو یہ نہ کہنا پڑتا صوبے کو شہبا ز شریف کی ضرورت ہے، وزیراعلی عثمان بزدار کو تو ان کے حلقے کے عوام تک نہیں جانتے لیکن اس کو سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلی بنا کر یہاں کے عوام سے نہ جانے کس بات کا بدلہ لیا گیا ہے ۔

طلال چوہدری

مزید : صفحہ اول


loading...