وزیر اعلی پنجاب کی تبدیلی تک صوبہ کے عوام کو ریلیف نہیں مل سکے گا

وزیر اعلی پنجاب کی تبدیلی تک صوبہ کے عوام کو ریلیف نہیں مل سکے گا

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے جب تک پنجاب کا وزیر اعلی تبدیل نہیں ہو گا تب تک صوبہ کے عوام کو ریلیف نہیں مل سکے گا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے ۔انہوں نے کہا جب سے عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب بنے ہیں تب سے انہوں نے پنجاب کی بیورو کریسی میں اکھاڑ بچھاڑ کرنے کے علاوہ اورکیا کام کیا ہے وہ صبح و شام دھڑا دھڑ افسران کے تبادلوں میں مصروف ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان خود یہ بات کہا کرتے تھے جب کپتان ہی نااہل ہو گا تواس کی ٹیم کیا پرفارم کرے گی تو یہی بات ہم ان سے کہہ رہے ہیں ان کا پنجاب کا کپتان نااہل ہے وہ جتنے مرضی وزراء کے محکمے تبدیل کرلیں کوئی بھی تبدیلی نہیں آئے گی ۔

کائرہ

مزید : صفحہ اول