جب کسی کو عوام پر اس طرح سے مسلط کیا جائے گا تو رزلٹ کیسے نکلے گا

جب کسی کو عوام پر اس طرح سے مسلط کیا جائے گا تو رزلٹ کیسے نکلے گا

  



جے یوپی کے صدر پیر اعجاز ہاشمی نے کہا ہے جب کسی وزیراعلی کو پنجاب کے عوام پر اس طرح سے مسلط کیا جائے گا تو رزلٹ کیسے نکلے گا نو ماہ تک تو ہر قسم کے کام کا رزلٹ آ جاتا ہے لیکن یہ تو ابھی تک کابینہ میں ردوبدل اور بیورو کریسی کی تبدیلی جیسے فضول و بے معنی کاموں میں الجھ کر اپنا اور قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا افسوس کی بات ہے پاکستان کے سب سے بڑ ے صوبے کا وزیر اعلی اس شخص کو لگایا گیا ہے جس کو ابھی تک اس کی اپنی پارٹی کے لوگ قبول نہیں کررہے تو یہاں کے عوام کیسے قبول کریں گے ،ضرورت اس امر کی تھی کہ کسی ایسے شخص کو وزیر اعلی پنجاب لگایا جاتا جو ڈلیور کرنے کی پوزیشن میں ہوتا ۔

اعجاز ہاشمی

مزید : صفحہ اول


loading...