پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے پنجاب ہی نہیں ملک بھر کی ترقی رک گئی ہے

پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے پنجاب ہی نہیں ملک بھر کی ترقی رک گئی ہے

اے این پی کے مرکزی رہنما افتخار حسین نے کہا سب کو پتہ ہے پی ٹی آئی کی حکومت کو مسلط کیا گیا ہے اور مسلط کردہ حکومت کیسے عوام کو ڈلیور کر سکتی ہے پنجاب کی ترقی کے سفر کو روکنے کا کریڈٹ پی ٹی آئی کے پنجاب کے وزیراعلی کو جاتا ہے پہلے تو لاہور شہر کو پیرس شہر کے برابر قرار د یا جاتا تھا لیکن اب اگر لاہور کا دورہ کیا جائے تو وہ بھی ایک کچرے والے شہر کا منظر پیش کررہا ہوتا ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا آپ مجھ سے پنجاب کے بارے میں سوال کررہے ہیں لیکن میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد پورے ملک کی ترقی کو جیسے بریک سی لگ گئی ہے ان سے پشاور کے منصوبے بھی مکمل نہیں ہو رہے ہیں ان کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے لوگ سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ۔

افتخار حسین

مزید : صفحہ اول