کابینہ اور بیوروکریسی میں ردوبدل وزیر اعلیٰ کا اختیار،یہ کوئی ایشو نہیں

کابینہ اور بیوروکریسی میں ردوبدل وزیر اعلیٰ کا اختیار،یہ کوئی ایشو نہیں

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما کامل علی آغا نے کہا وزیراعلی پنجاب کو پورا اختیار ہے وہ کابینہ میں بھی ردوبدل کریں اور بیورو کر یسی میں بھی تبدیلی کریں ،ہم بطور اتحادی جماعت ان کیساتھ کھڑے ہیں ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کابینہ میں ردوبدل کوئی نئی بات اور نہ ہی بیورو کریسی میں تبدیلی کوئی ایسی بات ہے کہ جس پر کوئی ایشو بنایا جائے ،صوبے کا آئینی سر براہ وزیر اعلی ہوتا ہے اور اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی ٹیم میں ردوبدل کی ضرورت ہے تو انہیں کرنا چاہئے اور میں نہیں سمجھتا اپوزیشن کو اس بات کو لیکر کوئی ایشو بنانا چاہئے جہاں تک ڈلیور کرنے کی بات ہے تو حکومتی کارکردگی کے مثبت اثرات جلد ہی عوام کے سامنے آنا شروع ہو جائینگے ۔

کامل علی آغا

مزید : صفحہ اول