پشاور میں مقابلہ، ایک دہشتگرد ہلاک، اے ایس آئی شہید

پشاور میں مقابلہ، ایک دہشتگرد ہلاک، اے ایس آئی شہید

  



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور کے علاقے حیات آباد کے فیز سیون میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ فرض ادا کرتے اے ایس آی شہید ہو گیا۔صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے حیات آبادکے فیز سات میں ایک مکان میں چھپے چھ سے سات دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا دہشتگردوں کی فائرنگ میں ایک اہلکار کی شہادت کی اطلاع ہے جبکہ ایک دہشتگرد مارا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا پولیس موقع پر پہنچی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے۔ گزشتہ دنوں یہاں ایک جج اور ایڈیشنل آئی جی پر حملے ہو چکے ہیں۔

پشاور مقابلہ

مزید : صفحہ اول