امجد جاوید سلیمی فارغ ،عارف نواز نئے آئی جی پنجاب تعینات

امجد جاوید سلیمی فارغ ،عارف نواز نئے آئی جی پنجاب تعینات

لاہور ( کر ائم رپو رٹر ) آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو انکے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ ان کی جگہ کیپٹن (ر) عارف نواز کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جار ی کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انکی جگہ کیپٹن (ر) عارف نواز کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

عارف نواز

لاہور(کرائم رپورٹر) نئے تعینات ہونیوالے آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن(ر)عارف نواز 1961ء میں پیدا ہوئے اور1986میں بطور اے ایس پی پولیس سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ان کا تعلق 14ویں کامن سے ہے۔ انہوں نے بطور اے ایس پی ،ایس ڈی پی او لودھراں ، پاکپتن اور فیروزوالہ شیخوپورہ میں فرائض سر انجام دیئے ۔1992ء میں ایس پی کے عہدہ پر ترقی کے بعد وہ ایس پی گوجرانوالہ ، راجن پور ، چکوال ،سرگودھااور خیبر پختونخواتعینات رہے ۔انہوں نے 2000 ء میں ایس ایس پی ، 2009 میں ڈی آئی جی اور 2014ء میں ایڈیشنل آئی جی کے عہدہ پر ترقی پائی اس دوران انہوں نے بہاولپور، فیصل آباد ،سپیشل برانچ ، وی وی آئی پی سکیورٹی، ڈی آئی جی ٹریننگ پنجا ب ، بلوچستان اور سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہورمیں اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دئیے ۔ کیپٹن (ر) عارف نواز خان اس سے پہلے بھی بطور آئی جی پنجاب کے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔انہیں 2018ء کے الیکشن سے پہلے آئی جی پنجاب کے عہدے سے تبدیل کیا گیا تھا۔کیپٹن (ر) عارف نواز خان بطور سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن خدمات سرا نجام دے رہے تھے ۔

مزید : صفحہ اول