پاکستان ،بھارت میں کرتارپور راہداری پر مذاکرات آج ہونگے

پاکستان ،بھارت میں کرتارپور راہداری پر مذاکرات آج ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر مذاکرات (آج) منگل کو 16 اپریل کو ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات سرحد پر زیروپوائنٹ پر منعقد ہوں گے۔ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کی طرف سے مذاکرات میں وزارتِ خارجہ وزارتِ مذہبی امور اور ایف ڈبلیو او کے حکام شرکت کریں گے۔ سفارتی ذرائع نے کہاکہ بھارت کی طرف سے بھی وزارتِ خارجہ اور داخلہ کے حکام شرکت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں سڑک کی تعمیر،باڑ لگانے اور نقشوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق کرتارپور راہداری کے حوالے سے تکنیکی تفصیلات کے حوالے سے یہ دوسری بیٹھک ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کی طرف سے راہداری منصوبہ پر 50 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات صبح 10 بجے کے قریب شروع ہوں گے۔
کرتار پور راہداری

مزید :

صفحہ اول -