سید دلاور عباس نے چیئر مین سوئی ناردرن گیس بو رڈ آف ڈائر یکٹر ز کا عہدہ سنبھا ل لیا

سید دلاور عباس نے چیئر مین سوئی ناردرن گیس بو رڈ آف ڈائر یکٹر ز کا عہدہ سنبھا ...

  



لاہور(خصوصی رپورٹ) سوئی ناردرن گیس کے بورڈ آف ڈا ئر یکٹر ز کے نئے چیئر مین سید دلاور عباس نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔سید دلاور عباس کو حال ہی میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملک کی سب سے بڑی گیس کمپنی کے بو رڈ آف ڈائر یکٹرز کے چیئر مین کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔ چارج سنبھالنے کے موقع پردلاور عباس نے کہا کہ سوئی ناردرن گیس انفرا سٹر کچر اور کسٹمر سر وس کے معیا ر کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔انہو ں نے کہا کہ قدرتی گیس پاکستان کے گھر یلو اور معاشی شعبوں میں انتہائی اہمیت کی حا مل ہے۔ دلاور عباس نے مز ید کہا کہ صارفین کی فلاح ان کی اولین تر جیح ہے اور وہ اپنی تعیناتی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین کی بہترین انداز میں خدمت کی بھرپور کو شش کر یں گے۔چیئرمین سوئی ناردرن بورڈ آف ڈائریکٹرز سید دلاور عباس ماضی میں اٹک آئل کمپنی ،اٹک گر وپ اورفا رو ہولڈنگز کے پا کستان میں چیف ریپرزنٹیٹو رہیں۔انہیں اٹک آئل اورگروپ کے کم عمر ترین چیف ایگز یکٹو ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ سید دلاور عباس پایریورٹی گر وپ کی ملکیت رکھتے ہیں جو پیٹر ولیم ،ٹیلی کمیو نیکیشنز ، انفا رمیشن ٹیکنالو جی اور بز نس مینجمنٹ کنسلٹنسی کے شعبوں میں خدمات مہیا کرتی ہے ۔ انہیں1991ء اور1992ء میں ورلڈ اکنامک فو رم میں پاکستان کی نما ئندگی کا اعزاز بھی حاصل ہے جہاں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خزانہ کے ساتھ شر کت کی ۔ وہ وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے ڈبلیو ٹی او کے سابق رکن بھی ہیں۔ پنجاب یو نیورسٹی ،لاہو ر کے لاء کالج کے تعلیم یافتہ سید دلاور عباس شاندار سیاسی کیر ئیر کے بھی حامل ہیں۔ وہ 2003 سے2009 تک سینیٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔اس عرصے کے دوران وہ سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی بر ائے پٹر ولیم و قدرتی وسائل کے چیئرمین رہنے کے علاوہ دفاع و دفاعی پیداوار، گورنمنٹ اشورنسز اورصنعت و پیداوار کی اسٹینڈنگ کمیٹیز کے رکن بھی رہے۔سید دلاور عباس نومبر 2007ء سے مارچ 2008ء تک پنجاب کے صو بائی وزیر برائے پانی وآبپاشی بھی رہے۔ سید دلاور عباس پاکستان ٹینس فیڈ ریشن کے تا حیا ت اعزازی پیٹرن ہونے کے علاوہ ایشین ٹینس فیڈر یشن کے سینئر نائب صدر اور ا نٹر نیشنل ٹینس فیڈر یشن کی آئینی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...