بھارت نے آواز سے کم رفتار کروز میزائل کا تجربہ کرلیا

بھارت نے آواز سے کم رفتار کروز میزائل کا تجربہ کرلیا

  



نئی دہلی (آئی این پی/شِنہوا)بھارت نے ہزار کلومیٹر تک مارکرنے والے آواز سے کم رفتارکروز میزائل کا تجربہ کیا ہے،مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’نربھے‘‘میزائل کا تجربہ مشرقی ساحلی ریاست اڑیسہ سے لانچ کیا گیا، یہ میزائل بنگلور میں قائم ایروناٹیکل ڈیویلپمنٹ اسٹیبلشمنٹ لیبارٹری نے تیار کیا تھا جو بھارتی دفاعی تحقیقی ادارہ ہے،بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ نربھے میزائل طویل فاصلے تک ہر موسم اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،جسے ملٹی پل پلیٹ فارموں سے لانچ کیا جاسکتا ہے۔یہ میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار بھی لے جاسکتا ہے۔اطلاعات میں کہا گیا ہے،کہ بھارت جنگی جنون میں مزید اضافہ کررہا ہے۔

میزائل

مزید : صفحہ اول


loading...