سندھ اسمبلی، وزیراعظم عمران خان اور خالد مقبول کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور

سندھ اسمبلی، وزیراعظم عمران خان اور خالد مقبول کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( مانیٹر نگ ڈیسک) سندھ اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کر لیں۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف نریندر مودی کے حق میں بیان دینے اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے سندھ کو تقسیم کرنے کے بیان پر مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس انتہائی ہنگامہ خیز رہا۔ اپوزیشن نے شدید احتجاج اور نعرہ بازی بھی کی۔ایم کیو ایم کے اراکین ابھی وزیراعلیٰ کے بیان پر احتجاج ہی کر رہے تھے کہ پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے خلاف قرارداد مذمت پیش کر دی جسے شور شرابے میں منظور کر لیا گیا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کی ندا کھوڑو نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر مذمتی قرارداد میں کہا کہ عمران خان نریندر مودی کے الیکشن ایجنٹ بن گئے ہیں۔اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن کنور نوید جمیل کی جانب سے جامعہ کراچی کی طالبہ اقصیٰ محبوب سے زیادتی اور قتل کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پر واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ کی لاعلمی اور لاپرواہی پر انھیں قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی تحریک بھی ایوان میں منظور کر لی گی۔
سندھ اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -