منی لانڈرنگ،جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت آج ہو گی

منی لانڈرنگ،جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری اور دیگرملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ،جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت آج بروزمنگل کو ہوگی۔ پیر کو آصف زرداری کی آمد پر احتساب عدالت کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں رجسٹر ار احتساب عدالت اور اسسٹنٹ کمشنرنے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں آصف زرداری کی آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی، کسی بھی ناخو شگو ار صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرزکے دوسوجوان وآفیسرزبھی تعینات کئے جائیں گے،کسی غیرمتعلقہ شخص کو احتساب عدالت کے احاطے میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔رجسٹرار احتساب عدالت ایاز زبیری کے مطابق میڈیا کو کمرہ عدالت تک رسائی دی جائیگی،سکیورٹی معاملا ت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

منی لانڈرنگ سماعت

مزید : صفحہ اول