چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار، اسلام آباد ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار دے دیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے قائم مقام صدر بننے کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بننے کے اہل قرار دیتے ہوئے صادق سنجرانی کیخلا ف دائر درخواست خارج کر دی۔ یاد رہے اسلام آبادہائیکورٹ نے18 دسمبر2018کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ صادق سنجرانی کی اس وقت عمر تقریبا 40سال ہے جبکہ آئین میں صدر بننے کے لیے عمر 45سال ہے۔صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تو آئینی بحران پیدا ہوگا۔درخواست گزار نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی تھی کہ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں نبھانے سے روکا جائے اورآرٹیکل 41کے تحت چیئرمین سینیٹ کا انتخاب دوبارہ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید : صفحہ اول


loading...