حکومت کا مہنگائی کا سونامی عوام کی جانیں لینا شروع ہو گیا ،چودھری عاطف

حکومت کا مہنگائی کا سونامی عوام کی جانیں لینا شروع ہو گیا ،چودھری عاطف

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ لاہور کے صدر چودھری عاطف رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا مہنگائی کا سونامی عوام کی جانیں لینا شروع ہو گیا ہے تحریک انصاف کی حکومت عوام پر کسی عذاب سے کم ثابت نہیں ہورہی ہے ایک طرف شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کا عذاب تو دوسری جانب مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے عوام جائیں تو جائیں کہاں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے عمران خان کے سارے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں عوام کو سبز باغ دکھانے والی تحریک انصاف کا طرز حکمران درست نہیں حکومت کے لئے عمران خان کو الف ب تک پتہ نہیں اناڑی کے ہاتھ لگی حکومت ملک کے لئے کوئی اچھا شگن نہیں لگتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک اور عوام کے مسائل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور حکمرانوں کو من مانی نہیں کرنے دے گی۔ اگر عوام کا صبر لبریز ہوا تو حکومت گرانے میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1