حکومت نے آٹھ ماہ میں قرضوں کے حصول کے سوا کچھ نہیں کیا ، صداقت شیروانی

حکومت نے آٹھ ماہ میں قرضوں کے حصول کے سوا کچھ نہیں کیا ، صداقت شیروانی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما صداقت شیر وانی نے کہا ہے کہ قرضے نہ لینے کا دعویٰ کرکے حکومت میں آ نے والی حکومت نے اپنے آٹھ مہینوں میں قرضوں کے حصول کے سوا کچھ نہیں کیا ان کی وجہ سے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں مہنگائی، بجلی اور گیس کی قیمتوں اور بے روزگاری میں اضافہ نے حکمرانوں کی نااہلی کا پردہ چاک کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ان پر قابو پانے کے لئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس سلسلہ میں اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ورنہ نااہل حکمران ملک کو مزید پیچھے دھکیل دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کو ریلیف پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ملتا ہے موجودہ دور عام آدمی کے لئے ڈراؤنے خواب سے کم نہیں لوگوں کو بے گھر اور بے روزگار کر کے تحریک انصاف نے اپنے انتخابی منشور سے یوٹرن لے لیا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ دیگر نعرے بھی یوٹرنز کے نذر ہو جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...