بجٹ میں کسانوں کو ریلیف نہ ملاتو ملک گیر احتجاج کریں گے؛ سید حسن مرتضی

بجٹ میں کسانوں کو ریلیف نہ ملاتو ملک گیر احتجاج کریں گے؛ سید حسن مرتضی

  



لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہاکہ بجٹ میں کسانوں کو ریلیف نہ ملاتو ملک گیر احتجاج کریں گے ،کسانوں کے حقو ق کا تحفظ کرنے کے لئے آخری حدتک جائیں گے ، کسان دشمن بجٹ کسی صورت قبول نہیں ہوگا ، کسانوں کے لئے بجٹ میں ریلیف رکھا جائے ورنہ ہم گلی محلہ میں نکل آئیں گے،انہو ں نے کہا کہ نامی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں دھکیل دیا ،عمران خان سے سیاست کو گالی بنادیا ،کسان برباد اور معیشت تباہ ہوگئی، کسانوں اور کاشتکاروں کے لئے ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا ، پیپلزپارٹی کسانوں اور مزدوروں کی جماعت ہے اوریہ جماعت کسانوں کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے ، کسانوں کے حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑیں گے،پنجاب اسمبلی میں کسانوں کے لئے بھر پور آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی یہ آواز بلند کریں گے ،کسان دوست پالیسی بنانے کے لئے حکومت اقدامات کرے،پنجاب زرعی صوبہ ہے لیکن یہاں زراعت کو ہر سطح پر نظر انداز کیا جارہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1