مضان بازاروں کیلئے تیاریاں تیز، خریداری کمیٹی قائم

مضان بازاروں کیلئے تیاریاں تیز، خریداری کمیٹی قائم

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے رمضان بازاروں کے حوالے سے خریداری کمیٹی نامزد کر دی ہے۔کمیٹی رمضان بازاروں کے قیام کیلئے اشیاء کی خریداری،کرایہ پر لینے اور مرمت جیسے امور کو دیکھے گی اور کمیٹی تمام قواعد و ضوابط کو پورا کرنے کے بعد اشیاء کو خریدے گی۔کمیٹی رمضان بازارو ں کے حوالے سے ٹینڈر کو بھی مانیٹر کرے گی۔کمیٹی پچھلے رمضان بازاروں کے استعمال شدہ اشیاء کو دیکھے گی اور اس کے استعمال کو بھی یقینی بنائے گی۔ کمیٹی کے کنویئنر اے ڈی سی آ ر لاہور ہونگے اوراے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے ممبر ہونگے اوراے ڈی سی جی کمیٹی کے ممبر ہونگے۔اے سی ہیڈ کوارٹر کمیٹی کے ممبر ہونگے اور ایم او آر کمیٹی کے ممبر ہونگے اورایم او انفراسٹرکچر کمیٹی کے ممبر ہونگے۔کمیٹی کی نامزدگی ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کی۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت رمضان بازاروں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں رمضان بازاروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر ز شام تک رمضان بازاروں کی سائیڈز کو وزٹ کریں۔تمام اسسٹنٹ کمشنر ز نے اب تک کی تیاریوں کے حوالے سے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہر تحصیل میں افطاری کیلئے دستر خواں لگائے جائیں اوررمضان بازاروں میں زیادہ سے زیادہ اسٹالز لگائیں جائیں۔اے سی ہیڈ کوارٹرز کو تمام اسسٹنٹ کمشنرز سے رپورٹ لیکر رات آٹھ بجے تک ڈی سی لاہور کو دینے کی ہدایت۔ڈی سی لاہورنے کہا کہ مٹن کی قیمتوں کے حوالے سے قصابوں کے ساتھ اجلاس کریں اور زیادہ سے زیادہ سے زیادہ دستر خوان لگانے کیلئے مخیر حضرات سے اے سی صاحبان خود رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے مربوط انداز میں انتظامات کو مکمل کرنے میں بہتری لائیں۔اجلاس میں اے ڈی سی آر ، اے ڈی سی جی، اسسٹنٹ کمشنرز،سی او ایم سی ایل، سی پی آر او اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1