بھار ت کے مکروہ عزائم پوری دنیا پر عیاں ہو گئے ہیں،شاداب رضا

بھار ت کے مکروہ عزائم پوری دنیا پر عیاں ہو گئے ہیں،شاداب رضا

  



لاہور(نمائندہ خصوصی )بزدل دشمن کی دھمکیوں سے ڈرنے والے ہر گز نہیں ہیں۔ بھارت کی جانب سے حالیہ بیانات، بھارتی حکومت کی منافقت ، پاکستان دشمنی اور پاکستان کو کمزور کرنے کی ناپاک سازش ہے۔ بھار ت کے مکروہ عزائم پوری دنیا پر عیاں ہو گئے ہیں۔ پاکستان اپنی بقاء او ر سا لمیت کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے قطعاََ دریغ نہیں کرے گا۔ بھارت کی جنگی جنون اور پاکستان کو دھمکانے والی ساری گیڈر بھبکیاں سب خاک میں ملادیں گے۔ ان خیالات کا اظہا رپاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال گولہ باری دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی ہے۔ بھارت کسی زعم میں نہ رہے ۔ ملک کا دفاع ہماری سول اور عسکری قیادتوں کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ بھارت کی شکست نوشتہ دیوار پر نظر آرہی ہے۔ پاکستان کا شمار دنیا کی عظیم ایٹمی طاقتوں میں ہوتا ہے۔ پاکستا ن کے پاس جو ایٹمی صلاحیت ہے اس کے سامنے بھارتی ایٹم بم دیوالی میں چلائے جانے والے بچوں کے پٹاخوں جتنی ہے۔ پاکستان اعلیٰ درجے کی ایٹمی صلاحیتوں سے مالا مال ہو کر بھی خطے میں امن وسکون اور طاقت کے توازن کے دائمی قیام کی خاطر بھارت کو برداشت کر رہا ہے۔ بھارت کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ پاکستان بھارت سے کسی معاملے میں کم نہیں ہے۔ جس دن پاکستان کے برداشت کی حد جواب دے گئی تو بھارت کو خطے میں اپنا وجود قائم کرنا مشکل ہوجائے گا۔بھارتی قیادت مسلم دشمنی میں اندھی ہوچکی ہے۔ پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے پاکستانی قوم مرعوب اور گھبرانے والی نہیں ہے۔ ملک وقوم کی سلامتی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیا رہیں۔ پاکستان کی سا لمیت کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔ عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔ پاکستان بھارت کے جارحانہ رویہ پر قطعی خاموش نہیں رہے گااور اس کا بھر پور جواب دیگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...