پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مراعات اور تحفظ فراہم کرے گی‘ سعید الحسن

پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مراعات اور تحفظ فراہم کرے گی‘ سعید الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ سے سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ برطانیہ کے سرمایہ کاروں کی ز ر ا عت ، لائیوسٹاک ،ڈیری ڈویلپمنٹ،سیاحت،صنعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری خو ش آئند بات ہے ۔نیا پاکستان تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ابتدائی طو رپران سرمایہ کاروں نے صوبہ بھر میں 200ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کی پلاننگ کی ہے۔ نیا پاکستان سرمایہ کاروں کے لئے اوپن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں بسنے والے پاکستانی بغیر کسی خوف کے کھل کر سرمایہ لگائیں پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مراعات اور تحفظ فراہم کرے گی۔ سرمایہ کاری سے ہی ملک اور صوبوں میں ترقی و خوشحالی آئے گی ۔ حکومت سرمایہ کاری کرنے والوں کوصوبے میں کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آنے دی جائے گی اورسرمایہ کاری کی راہ میں بھی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری سے متعلقہ فائل روایتی نظام کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا، حکومت سرمایہ کاروں کا ہر مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اوران کے مسائل کے حل کے لئے ہماری حکومت نے پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کو فعال کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کا تحفظ ہر صورت کررہی ہے ۔