پاکستان کو بدترین معاشی حالات سے جماعت اسلامی ہی نکال سکتی ہے، ذکر اللہ مجاہد

پاکستان کو بدترین معاشی حالات سے جماعت اسلامی ہی نکال سکتی ہے، ذکر اللہ ...

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلامی و کرپشن فری پاکستان ہی خوشحال و مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے، تبدیلی کا نعرہ دھوکہ ہے قرآن و سنت کا نظام اور مخلص قیادت کو آگے لانے سے ہی ملک و قوم کو مہنگائی سمیت تمام مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔پاکستان کو بدترین معاشی اور معاشرتی حالات سے جماعت اسلامی ہی نکال سکتی ہے۔جماعت اسلامی ملک کی واحد محب وطن اور حقیقی جمہوری جماعت ہے جو نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہدمیں مصروف عمل ہے۔ ملک کے نظریے اور جغرافیہ کی حفاظت کیلئے جماعت اسلامی کی خدمات اور قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جوہر ٹاون اے بلاک میں جماعت اسلامی رابطہ عوام اجتماع میں شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ رابطہ عوام اجتماع میں سابق ایم پی اے سید احسان اللہ وقاص، جماعت اسلامی جنوبی لاہور کے امیر خالد احمد بٹ، امیر جماعت اسلامی زون 154 چوہدری محمد اقبال، یونین کونسل کے امیر محمد فیض،مسجد کمیٹی کے صدر ڈاکٹر عمر رشید، گروپ لیڈ ر محمد سرور ایوان، وارڈ گروپ لیڈر طارق معین، سیکرٹری جنرل زون ضیغم عبداللہ، سیکرٹری یوسی 222 ڈاکٹر محمد یونس اور علاقہ کی سیاسی، سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ قرآن و سنت کا نظام ہی ملک وقوم کے مسائل کا واحد حل ہے جس کے نفاذ کیلئے جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں جدوجہد کر رہی ہے۔جماعت اسلامی کی عوام رابطہ مہم کا مقصد کسی فرد خاص یا پارٹی کی طرف نہیں بلانا بلکہ اللہ اور رسول کے دین کے غلبہ کیلئے جدوجہد اور بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی بندگی میں دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں جوابدہی کا احساس اور خود احتسابی کا عمل جنت کے حصول کی منزل کو آسان بنا دیتا ہے۔ بحیثیت مسلمان ہر شخص کو جہنم کی آگ سے بچنے اور جنت کو حاصل کرنے کی کوشش و جدوجہد کرنی چاہیے کیونکہ دنیا و مال و دولت دھوکہ کے سامان کے سوا کچھ بھی نہیں۔ذکر اللہ مجاہد نے اجتماع کے شرکاء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دیں اور آئیں جماعت اسلامی کے ممبر بنیں اور ملک کو اسلامی پاکستان اور خوشحال

پاکستان بنا نے میں اپنا کردارادا کر یں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...