مونس الہٰی کی حمزہ شہباز سے ملاقات کی افواہیں بے بنیاد ہیں، کامران سیف

مونس الہٰی کی حمزہ شہباز سے ملاقات کی افواہیں بے بنیاد ہیں، کامران سیف

  



لاہور(سٹی رپورٹر) سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ اور تحریک انصاف کا اتحاد عوام کی خوشحالی او ر ملک کی ترقی کیلئے خدمات سرانجام دیتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتدار سنبھالتے ہی اربوں روپے کے قرضے سابق حکومت کی نااہلی کے باعث وراثت میں ملے جن کے سود کی ادائیگی بھی اربوں روپے میں ادا ہونی تھی ورنہ ملک کو دیوالیہ ہونے کا خدشہ تھاوزیراعظم پاکستان نے کمال دانشمندی سے چین ،سعودی عرب ،متحدہ عرب امارت، و دیگر اسلامی ممالک کے دورے کرکے انہیں ملک میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا اور اربوں روپے کے قرضے حاصل کرکے حکومت پر واجب الادا آئی ایم ایف کی ادائیگیاں کی اور ملک کو مالی بحران سے نکالا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ مسلم لیگی رہنما مونس الہٰی کی حمزہ شہباز سے ملاقات کی افواہیں اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی مذموم سازش ہے مسلم لیگی رہنما مونس الہٰی اس کی تردید کرچکے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ حکومت میں تحریک انصاف کا حصہ ہے اور ہم پہلے کی طرح اب بھی پنجاب اور مرکز میں عوام کی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کیلئے گھروں کی تعمیر اور غریب مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے صحت کارڈ کا اجراء اور اسی طرح کے لیے دیگر منصوبے جاری رہینگے۔پاکستان مسلم لیگ حکومت کے ساتھ اتحاد کا حصہ ہے اور یہ اتحاد برقرا ر رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...