پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لا نا ترجیح ہے ، سردارآصف

پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لا نا ترجیح ہے ، سردارآصف

  



لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیربرائے مواصلات و تعمیرات سردار محمد آصف نکئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لئے کوشاں ہے۔ اس مقصد کے لئے پنجاب کی آئندہ پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ بندی کے ساتھ سپیشل سٹریٹجی متعارف کروائی جا رہی ہے جس کے تحت فضائی سروے کے ذریعے پسماندہ علاقوں کے مختلف مسائل سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے جس کی بنیاد پر ان علاقوں میں موزوں ترقیاتی پروجیکٹس کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں پنجاب میں ترقی وخوشحالی کی یکساں پالیسی کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں حد درجہ سنجیدہ ہے، عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے ہمارے دروازے ہر خاص وعام کے لئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کانیا بلدیاتی نظام صوبے کے عوام کی امنگو ں اور خواہشات کے عین مطابق ہوگا۔نئے نظام کے تحت حقیقی معنوں میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا جس کے نتیجہ میں سروس ڈیلیوری سسٹم میں بہتری آئے گی۔ نمائندوں کی عوام تک رسائی اور عوام کی سہولیات تک رسائی آسان تر ہو گی۔ بلدیاتی نمائندوں کو اختیار ات کے ساتھ فعال بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ معاشی بحران حکومت کو وراثت میں ملاہے۔ تحریک انصاف اپنی عوامی مقبولیت کو داؤ پر لگا کر معیشت کی بہتری کے لیے ناپسندیدہ فیصلے لے رہی ہے جن کے مثبت ثمرات بتدریج سامنے آئیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...