پی ٹی آئی اپوزیشن کے بغیر ہی حکومت کرنا چاہتی ہے،اسرار الحق بٹ

پی ٹی آئی اپوزیشن کے بغیر ہی حکومت کرنا چاہتی ہے،اسرار الحق بٹ

  



لاہور(پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری اسرار الحق بٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپوزیشن کے بغیر ہی حکومت کرنا چاہتی ہے جس اس کی جمہوریت پسندی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ لیکن پیپلز پارٹی حکومت کو من مانیاں نہیں کرنے دے گی۔ پیپلز پارٹی کو انتقامی کاروائیوں کو پہلی دفعہ نشانہ نہیں بنایا جا رہا ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کو انتقامی سیاست کا سامنا رہا ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزراء ملک کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔ انتشار پھیلا کر حکومتی حواری اپنی دکانداری چمکا رہے ہیں جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ہمیشہ اتحاد کی بات کی ہے متحد ہو کر ہی عوام کے مسائل کا حل نکل سکتا ہے کوئی بھی اکیلے ملک کو درپیش مسائل کا مقابلہ نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور احتساب کی آڑ میں اپوزیشن کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے سے گریز کرے اگر حکومت نے روش نہ بدلی تو اُس کو ایک مضبوط اپوزیشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...