حکومت کا ملکی ادارے گروی رکھ کر ملک بچانے کا تاثر درست نہیں،عزیز الرحمن چن

حکومت کا ملکی ادارے گروی رکھ کر ملک بچانے کا تاثر درست نہیں،عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ملکی ادارے گروی رکھ کر ملک بچانے کا تاثر درست نہیں۔ اس سے ملک میں بیروزگاری میں مزید اضافہ ہو گا۔ حکومت عوام کو سختی برداشت کرنے کا درس دینے کی بجائے اپنا قبلہ درست کرے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے غیر مقبول فیصلوں سے عام آدمی شدید متاثر ہو رہا ہے۔ وزیر خزانہ کی دلیلوں میں کوئی وزن نہیں رہا۔ وزیر خزانہ نے اپنی نااہلی ثابت کر دی ہے۔ اپوزیشن میں رہ کر کئے گئے دعوؤں میں سے ایک پر بھی عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ وزیرخزانہ اسدعمر نے بظاہر امریکہ کو خوش کرنے کے لیے مایوس کن بیانات دے کر ملک میں اضطراب کی لہر دوڑا دی ہے۔ پندرہ سو ارب کا سرکلر ڈیٹ موجودہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔