خراب مشین دینے پردکان مالک کیخلاف شہری کا 5لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ

خراب مشین دینے پردکان مالک کیخلاف شہری کا 5لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ

  



لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے واشنگ مشین خراب دینے پراکرم الیکٹرونک سنٹر کے مالک کے خلاف 5لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیاہے ۔عدالت نے مذکورہ دکان مالک سے 27اپریل تک جواب طلب کرلیاہے۔ گھر کے استعمال کیلئے عابد مارکیٹ سے مذکورہ بالادکاندار سے ایک عددواشنگ مشین خریدی جس کی وارنٹی بھی دی گئی۔عدالت سے استدعاہے کہ مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔

مزید : علاقائی


loading...