پھلروان میں5افرادقتل کیس،2اشتہاری ملزموں کا عدالت سے رجوع

پھلروان میں5افرادقتل کیس،2اشتہاری ملزموں کا عدالت سے رجوع

  



لاہور(نامہ نگار)پھلروان گاؤں میں 5افراد کے قتل میں ملوث 2اشتہاری ملزموں نے سیشن عدالت سے رجوع کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ملک تنویر احمد اعوان نے ملزموں کی عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے 18اپریل کوپولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیاہے ۔واضح رہے کہ 5افراد کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان لیاقت اوررحمت کافی عرصے سے مفرور تھے ۔پانچ افراد کے قتل میں ملوث ذوالفقاروغیرہ کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیاگیا عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی ،پھلروان میں 5افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ برکی پولیس نے درج کر رکھا ہے،علاوہ ازیں گزشتہ روز دو اشتہاری ملزمان لیاقت اوررحمت کی فاضل جج نے عبوری ضمانت کرتے ہوئے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیاہے ۔

مزید : علاقائی


loading...