شوہر،دیورکی جانب سے2بیٹیوں کو فروخت کرنے پر خاتون عدالت پہنچ گئی

شوہر،دیورکی جانب سے2بیٹیوں کو فروخت کرنے پر خاتون عدالت پہنچ گئی

  



لاہور(نامہ نگار)شوہر ، دیور اور ایک خاتون کی جانب سے دو بیٹیوں کومبینہ طور پر فروخت کرنے پر ماں سیشن عدالت پہنچ گئی ،ایڈیشنل سیشن جج ہما عنبرین نے درخواست گزار ماں رفعت بی بی کی جانب سے بچیوں کی بازیابی کی درخواست پر تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس سے 17اپریل کو رپورٹ طلب کرلی ہے ۔درخواست گزار والدہ کی طرف سے الزام عائد کیا گیاہے کہ اس کی 14سالہ عروج فاطمی اور 12سالہ نور فاطمی کو اس کے شوہر اعظیم جوئیہ، دیور ناصر اقبال اور خاتون ساجدہ بی بی نے مل کر فروخت کردیا ہے،درخواست گزار کا کہناہے کہ اس کی بیٹیاں نامعلوم مقام سے اسے فون کرتی ہیں۔متعلقہ تھانے میں بھی بچیوں کی بازیابی کے لئے درخواست دی لیکن پولیس کارروائی نہیں کررہی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے اس کی بیٹیوں کو بازیاب کرونے کا حکم دیاجائے جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جار کردیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...