فیکٹری ایریا،مکان کی چھت گرنے سے2بہنیں ملبے تلے دب گئی

فیکٹری ایریا،مکان کی چھت گرنے سے2بہنیں ملبے تلے دب گئی

  



لاہور(کر ائم رپورٹر ) فیکٹری ایریا کے علاقے میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 2 بہنیں ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئیں۔جنہیں ریسکیو ٹیموں نے نکال کر فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا میں غازی روڈ کے علاقہ میں گل نوازخان گھر کی چھت پر نئی چھت ڈال رہا تھا کہ رات گئے چھت زور دار دھماکے سے گر گئی۔جس کے نتیجے میں 2 بہنیں عائشہ اور ثمرین ملبے تلے دب گئیں دونوں بہنوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ثمرین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...