سی ٹی اوکاوارڈنز کی ویلفیئر کیلئے ایک اور احسن اقدام
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا وارڈنز کی ویلفیئر کیلئے ایک اور احسن اقدام سامنے آیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی فلاح و بہبود کیلئے زیادہ سے زیادہ مثبت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ صحت مندوارڈنز مزید بہترانداز سے ٹریفک کی روانی کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کی خدمت کر سکیں۔ ویلفیئر میڈیکل فنڈز میں سے 60% فنڈزٹریفک وارڈنز پر خرچ ہونگیں۔ ایس پی سٹی آصف صدیق کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔فنڈز کی تقسیم نفری کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی۔سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہا کہ میڈیکل فنڈز کی نچلی سطح تک منتقلی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔