سیف سٹیزنے قصورسیف سٹی سینٹرکولاہورسے منسلک کردیا

سیف سٹیزنے قصورسیف سٹی سینٹرکولاہورسے منسلک کردیا

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے قصور سیف سٹی سینٹر کو لاہور ہیڈکوارٹر سے بزریعہ فائبر منسلک کر دیا ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان کے مطابق اب قصور سیف سٹی سینٹر کے کیمروں کی مانیٹرنگ لاہور سینٹر سے بھی کی جاسکتی ہے۔ اتھارٹی نے قصور شہر کی مانیٹرنگ کیلئے 450 سے زائد کیمروں کی تنصیب کاکام بھی مکمل کر لیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر شہر کے 116 حساس مقامات اور کرائم ہاٹ سپاٹ پر کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔قصورشہر کی مانیٹرنگ کے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ مانیٹرنگ سینٹر پہلے ہی تیارکیا جا چکا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب رواں ماہ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

مزید : علاقائی


loading...