اے این ایف کی کارروائی،منشیات کی سمگلنگ ناکام بنادی

اے این ایف کی کارروائی،منشیات کی سمگلنگ ناکام بنادی

لاہور(کر ائم رپورٹر ) اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے صوبہ بھر میں کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق اے این ایف پنجاب نے فیصل آباد میں جی سی یونیورسٹی نیو کیمپس جھنگ روڈ پرکارروائی کے دوران کچا گوجرہ کے رہائشی راشد مقصود ولد مقصود احمد نامی ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام چرس اور ایک کلوگرام ہیروئن بر آمد کر لی جبکہ اے این ایف پنجاب نے لاہور میں مختلف کاروائیوں کے دوران 1.550 کلو گرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان بابر مجید ولد عبدالمجید اور وسیم گل ولد گل نواز کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

مزید : علاقائی