ڈی آئی جی آپریشنزاورسی سی پی اونے زخمی کانسٹیبل کی جنرل ہسپتال میں عیادت کی

ڈی آئی جی آپریشنزاورسی سی پی اونے زخمی کانسٹیبل کی جنرل ہسپتال میں عیادت کی

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیراورسی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے لاہور جنرل ہسپتال میں گذشتہ روز شیخوپورہ کے علاقہ میں پولیس وین حادثہ میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل مشرف کی عیادت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے زخمی پولیس اہلکار کی خیریت دریافت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔انہوں نے زخمی پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ہم ان کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کر سکتے ۔ مشکل کی اس گھڑی میں لاہورپولیس ورثا کے ساتھ ہیں۔سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے کہاکہ اتوار کو پیش آنے والا حادثہ نہایت المناک تھا ۔جس میں لاہور پولیس کے 4افسر اورجوان شہید ہوگئے تھے ۔

مزید : علاقائی