ایس پی ڈولفن کی شہیدساجدکے گھرآمد،اہلخانہ سے اظہارتعزیت کی

ایس پی ڈولفن کی شہیدساجدکے گھرآمد،اہلخانہ سے اظہارتعزیت کی

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)’’ہمارے شہید ہمارا فخر‘‘ایس پی ڈولفن بلال ظفر کی ساجد شہید کے گھر آمد۔ایس پی ڈولفن کی اہلخانہ سے خصوصی ملاقات،شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی ڈولفن بلال ظفر نے چند روز قبل دوران ڈیوٹی روڈ فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ڈولفن سکواڈ کے کانسٹیبل ساجد کے گھر فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ڈی ایس پی ڈولفن صدر ڈویژن عمر فاروق بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔اہل خانہ سے ملاقات کے بعد ایس پی ڈولفن ، ڈی ایس پی ڈولفن ،اہلخانہ اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شہیدکانسٹیبل ساجد کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ ڈولفن سکواڈ کے چاق وچوبند دستے نے شہید اہلکار کی قبر پر سلامی دی۔

ایس پی ڈولفن بلال ظفر اور ڈی ایس پی ڈولفن عمر فاروق بلوچ نے شہید کی قبرپر پھولوں کی چادربھی چڑھائی ۔

مزید : علاقائی