کاہنہ،بیوی پرتشددکیس ، ملزم شوہرکی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار)دوستوں کے سامنے ڈانس سے انکار کرنے پر بیوی کے بال کاٹنے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم شوہر میاں فیصل نے سیشن عدالت میں درخواست ضمانت دائر کردی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ تھانے سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیاہے۔ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ میڈیکل رپورٹ میں کوئی بڑا زخم ثابت نہیں ہوا جبکہ مقدمہ میں تمام دفعات بھی قابل ضمانت ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔