اداکارہ میراتکذیب نکاح کیس،وکلاء حتمی بحث کیلئے 27اپریل کوطلب

اداکارہ میراتکذیب نکاح کیس،وکلاء حتمی بحث کیلئے 27اپریل کوطلب

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اداکارہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کیس میں 27اپریل تک وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیاہے ۔ اداکارہ میرا کا موقف ہے کہ اس نے عتیق الرحمن سے شادی نہیں کی۔فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس انہیں اس کی بیوی قرار دیاہے۔میرا نے اپیل میں موقف اختیار کررکھاہے کہ فیملی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایاہے۔وہ عتیق الرحمان کو نہیں جانتیں اور نہ ہی انہوں نے عتیق الرحمن سے شادی کی ہے۔فیملی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا ہے جسے کالعدم قراردیاجائے۔

یادرہے کہ فیملی عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمن کی بیوی قرار دیا تھا اور اس بنیاد پر کہ وہ اب شوہر کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی ،اس کو خلع بھی دے دیا تھا ۔

مزید : علاقائی


loading...