لاہور کی ماتحت عدالتوں کے 122 پراسیکیوٹرز کے تھانے تبدیل

لاہور کی ماتحت عدالتوں کے 122 پراسیکیوٹرز کے تھانے تبدیل

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رائے مشتاق احمدنے لاہور کی ماتحت عدالتوں کے 122پراسیکیوٹرز کے تھانے تبدیل کردیئے۔ اس ضمن میں پراسیکیوشن آفس سے ایف آئی آر کا سیکشن بند کرتے ہوئے تمام پراسیکیوٹروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ الاٹ شدہ تھانوں کی ایف آئی آرمنگواکرمتعلقہ تفتیشی آفیسر سے تفتیش کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے تمام پراسیکیوٹروں کو ہدایت کی کہ وہ عدالتوں کے زیر التوا مقدمات فوری طور پر نمٹائیں۔خاص طور پر پرماڈل کورٹ کے پراسیکیوٹرکو ہدایت کی کہ کوئی گواہ اپنا بیان قلمبند کرائے بغیر نہ جائے۔تمام پراسیکیوٹروں کو تھانوں کی ایف آئی آر منگوانے کے اختیارات دیتے ہوئے ان کے ناموں اور تھانوں کی فہرستیں دیواروں اور نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی